راولپنڈی (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود عوامی توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکے۔
راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی نے کہا کہ حکومت ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود عوامی توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکی لیکن تمام کوتاہیوں کے باوجود حکومت کا قبلہ درست ہے۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان کو پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے اور حکومت عوام کی پریشانیوں کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے لیکن اپوزیشن کا کردار صرف الزام تراشی تک رہ گیا ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ 2 ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 40 روپے تک کمی کی اور مالی مشکلات کے باوجود فائدہ عوام تک منتقل کیا جب کہ قوم پر بھی لازم ہے کہ وہ سچ اور جھوٹ کا فرق کرے کیونکہ اب پیمانہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔