سبی (محمد طاہر عباس) ڈسٹرکٹ سطح پر کھیلوں کی ٹورنامنٹ منعقد کرنے سے کھیلوں کی فروغ میں مدد ملتی ہے، کھلاڑی صحت مند معاشرے کی عقاص ہوتے ہیں کھیلوں کی ایونٹس منعقد کرنے سے نوجوان منفی سرگرمیوں سے دور رہنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔
پاکستان کی پچاس فیصد نوجوان آبادی روشن مستقبل کی نوید ہے، ان خیالات کا اظہار سیکٹری محتسب ریاض احمد نے بلوچستان تھرو بال ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ گرلز تھرو بال ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا،اس موقع پر سعید احمد شاہوانی ،نوراللہ کاکڑ،میجر انجم اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس نعیم اختر بھی موجود تھے ٹورنامنٹ کا فائنل گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ٹائون سکول کے درمیان کھیلا گیا جس میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت اپنے نام کی ،اس موقع پر ریاض احمد کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ علم روشنی ہے والدین کو چاہیئے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ اپنے بچیوں کی تعلیم پر بھی توجہ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کھیلوں کے انعقاد خوش اذئند اقدام ہیں ،بچوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کو بھی تفرحی مقابلوں میں حصہ لینا چاہئیے،ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی صحت مند معاشرئے کی عقاسی کرتے ہیں اس طرح کے مقابلوں سے بچے منفی سرگرمیوں سے دور رہتے ہیں جس سے ان میں مقابلہ کرنے کا جزبہ پیدا ہوتا ہے پاکستان کی پچاس فیصد سے زیادہ کی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو کسی بھی قوم کی روشن مستقبل کی نوید ہوسکتی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے سال یہ ٹورنامنٹ دوبار ہ منعقد کیا جائے گا جس میں شرکت کے لئے طلبہ ابھی سے ہی محنت کرنا شروع کریں انہوں نے کامیاب ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر ٹیم آفیشلز کو مبار باد پیش کی انہوں نے ونر اپ کے ساتھ ساتھ رنر اپ کی کاکردگی کو بھی سراہا ان کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے اج کا رنر اپ کل کا ونر اپ بھی ثابت ہو سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت ضلعی سطح پر کھیلوں کے فروغ میں کردار ادا کر رہی ہے مگر ابھی اس ضمن میں بہت کام مزید کرنے کی ضرورت ہے ،مہمان خاص کے خطاب کے بعد ونر اپ اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کی گئیں۔