قومی وحدت کے لئے یکساں نصاب تعلیم رائج کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: سراج الحق

Jamaat Islami Pakistan

Jamaat Islami Pakistan

لاہور : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی وحدت کے لئے یکساں نظام تعلیم رایج کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نوجوان حقیقی تبدیلی کا ہر اول دستہ ہوں گے پاکستان کی جغرافیائی حیثیت پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔

مغربی اقوام کو اس کا جغرافیائی محل وقوع پسند نہیں ہے جس کی وجہ سے اسے اندورنی اور بیرونی پر کمزور کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ گوریلا جنگ کسی بھی مسئلے کاحل نہیں ، خفیہ سرگرمیوں پر یقین نہیں رکھتے حقیق تبدیلی جمہوریت میں پنہاں ہے انہوں نے مزید کہا کہ مغربی تہذیب نے انسانیت کو تبا ہ کیا ہے۔

نوجوان بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیںانہیں اسلام کا حقیقی شعوردینا چاہئے۔ مسلم دنیا معدنی وسائل سے مالا مال ہے جس پر مغرب قبضہ کرنے کے درپے ہے۔وسائل سے مالا مال مسلم ممالک میںباہمی چبقلش اور اندرونی خلفشارپھیلایا جارہا ہے۔ رنگ ونسل اورمسلک و فرقہ کی بنیادپر مسلمانوں کو تقسیم کیا جارہا ہے۔انسان نے چاند پر قدم رکھ لیا ہے اور ہمارے ملک کو سوچی سمجھی سازش کے تحت اندھیرے میں دھکیلا جا رہا ہے۔ کر پٹ حکمرانوں نے سیاست اورجمہوریت کو اپناکاروبار بنا رکھا ہے۔سیاست دان ملک سے دولت لوٹ کر بیرونی ممالک کے بینکوں میں جمع کر رہے ہیں اور ملک کو پستی کی جانب دھکیل رہے ہیں۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سے بڑھ کرکوئی جمہوری پارٹی نہیں اور ہم جمہوریت کے ذریعے اسلامی نظام لائیں گے۔ملک کے نوجوان مایوسی کا شکا ر ہیں جن کے ہاتھوں میں ڈگریاں اور چہروں سے پریشانی عیاں ہے۔ ملک میں بیروزگاری کیوجہ سے تجربہ کار اور پڑھے لکھے نوجوان بیرون ملک جا رہے ہیں۔

عوام کو بیدار ہونا ہوگا اور سیاسی پنڈتوں کامحاسبہ کرنا ہوگا،آئندہ آنے والا الیکشن کرپٹ حکمرانوں کے لئے یوم حساب ہوگا ، کرپشن مافیاکا ٹھکانا اسمبلی نہیں اڈیالا جیل بنائیں گے۔ڈاکٹر کو مریض سے نہیں بیماری سے نفرت ہوتی ہے ہمیں بھی حکمرانوں سے نہیں ان کی کرپٹ پالیسیوں سے نفرت ہے۔ہماری ثقافت کو داغ دار کیا گیا ہے، مسلمانوں کے تشخص کو مجروح کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔مغربی رسومات کی پیروی کی جارہی ہے۔ میرے لئے ویلنٹائن ڈے یہی ہے کہ ایک غریب طالب علم اعلیٰ تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرے اور غریب بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں ہوں۔

جمعیت کے اجتماع ارکان سے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔سانحہ بلدیہ ٹائون کی جے ٹی آئی رپورٹ اڑھائی سال بعد سامنے آئی جس کی وجہ سے عوام کو حکومت پر شک کرنا پڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف برطانوی شہری کو برطانوی ہم منصب سے مطالبہ کرکے پاکستا ن لائیں اور یہاںکی عدالتوں میں اس کے خلاف مقدمہ قائم کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔JTIکی رپورٹ پر اب تک عمل درآمدنہ ہونا حکومت کی کردارپر ایک سوالیہ نشان ہے۔

اگر شہداء کے ساتھ انصاف نہ ہو تو سمجھا جائے گا کہ حکومت بھی ایم کیو ایم کے ساتھ شامل ہے۔ دریں اثناء اسلامی جمعیت طلبہ کے اجتماع ارکان کے دوسرے روز معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر شاہد ہاشمی، عبدالحق ہاشمی سمیت دیگر اسکالرز نے خطاب کیا۔