بھارت کیخلاف میچ میں سعید اجمل کی کمی محسوس ہو گی: سچن ٹنڈولکر

Sachin Tendulkar

Sachin Tendulkar

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی ٹی وی شو میں سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ سعید اجمل پاکستانی ٹیم میں “ریڑھ کی ہڈی” کی حیثیت ہیں۔

ورلڈ کپ میں مصباح الیون کو ان کی کمی محسوس ہو گی۔ ادھر ایڈیلیڈ میں سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں مصباح الحق ، اوپنر احمد شہزاد اور خاص طور بوم بوم شاہد آفریدی ٹیم انڈیا کے لیے خطرے کا نشان ہیں۔

دھونی الیون کے حوالے سے گواسکر کا کہنا تھا کہ رہانے اور روہت شرما پاکستان کے لیے مشکل پیدا کر سکتے ہیں۔ پاک بھارت شائقین کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ انہیں اچھے دوست بن کے رہنا چاہیے۔

اس پر ماضی کے اسٹار بلے باز نے خوشگوار یاد کا بھی ذکر کیا کہ میچ سے پہلے وہ اور وسیم اکرم اکٹھے کھانا کھاتے لیکن میچ میں وسیم اکرم ہی انہیں باؤنسر مارنے سے باز نہ آتے تھے۔