کرکٹ میچ: کشمیری والدین بھارت میں زیرِتعلیم اپنے بچوں کیلیے پریشان

Cricket Matach

Cricket Matach

نئی دہلی (جیوڈیسک) پاک بھارت کرکٹ میچ نے جہاں لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے وہیں مقبوضہ کشمیر کے ایسے سیکڑوں والدین پریشان ہیں جن کے بچے بھارت کے مختلف شہروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق کئی کشمیری والدین نے اپنے بچوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے مقامات سے دور رہیں جہاں اجتماعی طو رپر میچ دیکھا جارہا ہو۔

اخبار کے مطابق منظور احمد کا بیٹا نوئیڈا کے ایک نجی کالج میں تعلیم حاصل کررہا ہے۔ انہوں نے اپنے بیٹے سے کہا ہے کہ وہ کامن ہال ، کینٹین اور ایسے تمام مقامات پر نہ جائے اور اپنے کمرے تک محدود رہے۔

گذشتہ سال مارچ میں تقریباً 60 کشمیری طلبہ کو میرٹھ میں پاک بھارت میچ کے دوران پاکستان کی حمایت کرنے پر تشدد کانشانہ بنایا گیا تھا ۔