پولیس کا غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ، 4 ہزار سمیں برآمد

SIMs

SIMs

لاہور (جیوڈیسک) ڈیفنس اے پولیس نے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ مار کر 4ہزار سے زائد غیر قانونی سمیں قبضہ میں لیکر 2ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ محمدندیم کھوکھرکوخفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ہربنس پورہ کے علاقہ میں گزشتہ ایک سال سے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج چل رہی ہے ا ور شیخوپورہ سے صغیر نامی شخص سے سمیں خرید کر ملزمان قاسم اور فیصل غیر قانونی طور پرگیٹ وے ایکسچینج چلارہے ہیں

جس پر ڈیفنس سرکل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانو نی طور پر گیٹ وے ایکسچینج کی مکمل ریکی کرنے کے بعد چھاپہ مار کر 4ہزار سے زائد غیر قانونی سمیں قبضہ میں لیکر دو ملزموں قاسم اور فیصل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔