لاہور (جیوڈیسک) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی زیر صدارت صوبائی شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں سانحہ پشاوراور شکار پور کی شدید مذمت کی گئی اور شیعہ افراد کی پنجاب میں گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتقامی کارروائی قرار دیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کیساتھ ساتھ پنجاب حکومت بھی ہمیں انتقام کانشانہ بنانے میں مصروف ہے ،دہشت گردوں کے سرپرست اور سہولت کاروں کو کھلی چھٹی ہے لیکن دہشت گردی سے متاثرہ فریق کو مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے۔