بھمبر کی خبریں 15/02/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بلدیہ بھمبر کے نو منتحب ایڈمنسٹریٹر راجہ شاہد انور با صلاحیت، اور بے لوث عوامی خدمت گار ہیں ان کی بھمبر میں بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی حکومت کا احسن اقدام ہے ہم راجہ شاہد انور کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ہمیں امید ہے کہ راجہ شاہد انور اپنے دور تعیناتی کے اندر بھمبر شہر کو خوبصورت اور ترقی یافتہ بنائینگے ان خیالات کا اظہار سیرلہ ینگ یونین کے صدر راجہ خالد عرف گڈو، راجہ مظہر اقبال، شفقات احمد قریشی، راجہ خورشید اورراجہ آفتاب مٹھو نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے راجہ شاہد انور جیسے با صلاحیت سیاسی ورکر کو بطور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ تعینات کر کے احسن اقدام اٹھایا ہے راجہ شاہد انور نے چارج سنبھالتے ہی انقلابی اقدمات کیے ہیں انہوں نے شہر کے اندر عرصہ دراز سے ٹوٹی ہوئی نالیوں گلیوں کی مرمت کے ساتھ ساتھ شہر کے اندر ہفتہ صفائی مہم، شجر کاری اور میرپور چوک اور کچہری روڈ چوک میں باقاعدہ یاد گاریں تعمیر کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے ہیں انہوں نے کہا کہ سیرلہ میں بھی ہفتہ صفائی مہم کے دوران کئی سالوں سے جمع کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے سے علاقہ میں تعفن کی فضا کا خاتمہ ہوا ہے جس پر ہم راجہ شاہد انور کے انتہائی مشکور ہیں ہمیں امید ہے کہ راجہ شاہد انور اپنی زیریک صلاحیتیوں کی بدولت جلد بھمبر کو آزاد کشمیر کے خوبصورت ترین شہروں میں شمار کرانے کیلئے احسن اقدمات اٹھاتے ہوئے علاقے کو خوبصورت اور ترقی یافتہ بنائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) DHQ بھمبر کے کمپیوٹر سیکشن کے انچارج راجہ شہزاد اپنے والدین کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گے ائیر پورٹ پر دوست احباب اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے خوش آمدید کہا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر کے کمپیوٹر سیکشن کے انچارج راجہ شہزاد اپنے والدین کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب سے واپس وطن پہنچ گے ائیر پورٹ پر ان کی آمد کے موقع پر ان کے دوست احباب، رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکبادی دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صدر انجمن تاجران کڈہالہ یونین کونسل ملوٹ ڈاکٹر یونس کنول نے کہا کہ کڈہالہ کی ترقی علاقہ کے نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی اور بہت کم عرصہ میں علاقہ کے اندر تجارتی انقلاب میں کڈہالہ کی تاجر برادری کا نمایاں کردار ہے لیکن بد قسمتی سے علاقے کے تاجروں کو درپیش مسائل کا حل نہ ہونا قابل افسوس ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کڈہالہ حلقہ برنالہ کی یونین کونسل ملوٹ کا ایک تجارتی مرکز ہے جہاں پر تاجروں نے تجارتی ترقی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر کے اپنے علاقے کی پہچان کرائی اوراپنی صلاحیتیوں کا بھر پور لوہا منوایا ہے انہوں نے کہا کہ کڈہالہ بازار میں باقاعدہ طور پر صفائی ستھرائی کیلئے خاکروبوں کی تعیناتی رات کو پولیس کے گشت کا نظام ٹیکسیشن نظام میں آسانی ، بازاروں میں سڑکوں کی مرمت اور آب نکاسی آب جیسے مسائل حل طلب ہیں انہوں نے کہا کہ کڈہالہ بازار تجارتی مرکز بن چکا ہے لہذا ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ کڈہالہ کے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدمات اٹھائیں جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سابق کونسلر راجہ فرمان علی آف سیرلہ ، راجہ شبیر حسرت، راجہ محمد آصف ، راجہ جاوید اقبال سونی، مرزا غلام فاروق نے اپنے مشترکہ بیان میں کمشنر راجہ امجد پرویز کے بھائی راجہ شاہد پرویزکو پاک آرمی میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقیاب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ان کا اس عہدے پر ترقیاب ہونا ضلع بھمبر کیلئے بڑا اعزاز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چوہدری محمد رزاق سماہنی کی عوام کے مقبول ترین عوامی لیڈر ہیں گذشتہ الیکشن میں 21 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے آئندہ الیکشن میں انکی کامیابی یقینی ہے ابھی تک انہوں نے PTI میں شمولیت کا کوئی اعلان نہ کیا صحافی خبر کی تصدیق کر کے خبر جاری کریں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سماہنی کے ترجمان نے چوہدری محمد رزاق کے پیپلز پارٹی چھوڑنے اور PTI میں شمولیت کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد رزاق عوامی سیاسی لیڈر ہیں کوئی بھی فیصلہ چوری چھپے نہیں کرینگے اگر کسی جماعت کو چھوڑ ا یا کسی جماعت میں شمولیت اختیار کی تو شایان شان طریقے سے اعلان کرینگے صحافی جھوٹی اور من گھڑت خبریں لگانے سے پرہیز کریں پہلے خبر کی تصدیق کر لیا کریں اس کے بعد خبر جاری کریں انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد رزاق حلقہ سماہنی کے عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں سماہنی کے عوام کی ہر فوم پر بھر پور ترجمانی کر رہے ہیں آئندہ الیکشن میں انکی کامیابی یقینی ہے مخالفین انکی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہو کر جھوٹی افوائیں پھیلانے کی جھوٹی خبر شائع کروا رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کڈہالہ، ابووالہ، دھندڑ سمیت ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت پابندی کی خلاف ورزی جاری نماز جمعہ کے دوران لوڈ سپیکروں کا بے دریغ استعمال ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت لوڈ سپیکروں کے بلا جواز استعمال پر پابندی پر عملدرآمد کروایا جائے عوامی حلقوں کے مطالبہ تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے قومی ایکشن پلان کے تحت آزاد کشمیر بھر میں مساجد ، مدرسوں اور مذہبی و سیاسی اجتماعات کے دوران لوڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے بھمبر کے نواحی علاقوں کڈہالہ، ابووالہ اور دھندڑ سمیت دیگر نواحی علاقوں میں مساجد کے آئمہ کرام دوران نماز جمعہ خطبہ اور اذان کے علاوہ بھی سپیکروں پر تقاریر کر رہے ہیں نواحی علاقے ہونے اور انتظامیہ ارکان کی طرف سے غیر معروف علاقوں میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث ایمپلی فائر ایکٹ کی پابندی غیر موثر ہو کر رہ گی ہے عوام علاقہ نے ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت لوڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی کو موثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر گجرات روڈ خستہ حالی، عوام پریشان، ٹرانسپورٹروں کا نقصان محکمہ شاہرات بے جان، ڈپٹی کمشنر بھی بے بس کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑک مرمت نہ ہو سکی بھمبر کا منہ ماتھا کہلانے والے مرکزی سڑک کی خستہ حالی پر عوام کا تشویش کا اظہار بھمبر کے عوام ریلیف کے منتظر تفصیلات کے مطابق بھمبر کی مرکزی شاہراہ اور بھمبر کو فیس کہلانے پر بھمبر گجرات روڈ گذشتہ کئی سالوں سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار سٹرک پر جا بجا گڑھے جبکہ مکہال، موہڑا سدھا اور بڑھنگ کے قریب سٹرک ناقابل سفر بن گی محکمہ شاہرات نے 1 سال قبل موہڑا سدھا ، ،مکہال اور بڑھنگ کے قریب خستہ حالی پر سڑک کی تعمیر کرنے کیلئے لاکھوں روپے کا ٹھیکہ دیا جس پر ٹھیکیدار نے مٹی ڈال کر دوبارہ خبر نہ لی اور آج سڑک بالکل استعمال کے قابل نہ ہے جبکہ دیگر سٹرک پر محکمہ شاہرات نے پیچ ورک لگانے کی بجائے گھڑوں میں مٹی ڈال کر خانہ پری کر کے سڑک پر سے گذرنے والے عام مسافروں اور موٹر سائیکل سوراروں کی آنکھوں میں مٹی ڈالنے کا سامان پیدا کر رکھا ہے بھمبر گجرات روڈ بھمبر کا فیس ہے پاکستان سے وادی سماہنی سے آنے والے ہزاروں سیر سپاٹے کیلئے آنے والے افراد اور کاروباری حضرات کے بھمبر داخل ہوتے ہی ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑک منہ چڑاتی ہے میڈیا میں بار بار نشاندہی کے باوجود نہ تو محکمہ شاہرات نے کوئی توجہ دی اور نہ ہی کسی اعلیٰ حکومتی عہدیداران کے کان پر جوں تک رینگی جس کے باعث سڑک کی ٹوٹ پھوٹ سے نہ صرف پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے عام مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ ٹرانسپورٹروں کا بھی نقصان ہو رہا ہے بھمبر کے عوامی ، شہری اور ٹرانسپورٹ حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے بے بسی اور محکمہ شاہرات کی بے حسی پر احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر بھمبر گجرات روڈ کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) رنڈیام کی معروف شخصیت بائو چوہدری خورشید احمد کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی گذشتہ روز رنڈیام میں منعقد ہوئی تقریب میں ایم ڈی ویکٹون چوہدری محمد انور باجوہ ، چوہدری حبیب ، راجہ اعجاز احمد ، چوہدری محمد لطیف، چوہدری محمد یعقوب، چوہدری عبدالرحمان (ر) ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد حنیف، چوہدری محمد رفیق میرپور، چوہدری نذر حسین، چوہدری عدالت حسین، چوہدری فضل حسین،چوہدری سلیم ساگر، محکمہ برقیات کے ملازمین سمیت دوست احباب اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔