ورلڈ کپ:جنوبی افریقہ کا زمبابوے کو جیت کیلئے 340 رنز کا ہدف

South Africa

South Africa

ہملٹن (جیوڈیسک) ورلڈ کپ 2015 کی فیورٹ ٹیم جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو جیت کیلئے 340رنز کا ہدف دیدیا ہے۔میگا ایونٹ کے تیسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر اور جے پی ڈومینی نے شاندار سنچریاںاسکور کیں اور بالترتیب 138 اور 115 رنز بناکرناٹ آوٹ رہے۔ زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو ابتدا میں درست ثابت ہوا جب افریقی ٹیم کے شروع کے 4بلے باز 83رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 10 کے اسکور پر گری جب ڈی کوک7رنز بناکر آوٹ ہوگئے، 21 پر ہاشم آملہ بھی داغ مفارقت دے گئے جب ان کا اسکور 11رنز تھاجبکہ ڈیوپلس 67 اور ڈی ویلیرز 83 کے اسکور پر آوٹ ہوگئے، انہوں نے بالترتیب 24اور 25 رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈیوڈ ملر اور ڈومینی نے عمدہ کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئےمجموعی اسکور میں 256 رنز کا اضافہ کیا جو ایک روزہ مقابلوں میںپانچویں وکٹ کی شراکت کاریکارڈ ہے ۔زمبابوے کی طرف سے پانینگارا،چتارا،کم آن گوزی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔