تنظیم فلاح و بہبود کے زیر اہتمام چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی والدہ کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح و بہبود کی چیئر پرسن شمیم اختر ،صدر نجمہ اشفاق ، جنرل سیکریٹری مختار احمد سنیئر نائب صدر زاہد جلبانی ،فنانس سیکریٹری اسد مصطفی اور تمام عہدیداروں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اُن کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے تنظیم فلاح و بہبود کے زیر اہتمام فاتحہ خوانی اور دعائی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کی درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔