سیالکوٹ (جیوڈیسک) بھارتی سیکورٹی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری کے چارواہ سیکٹر پر پھر بلا اشتعال گولا باری کی تاہم چناب رینجرز نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔
سیالکوٹ میں چناب رینجرز کے حکام کے مطابق بھارتی افواج نے ایک مرتبہ پھر سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر چارواہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں پر بلا اشتعال گولا باری کی۔ چناب رینجرز نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔
واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی لاوکوٹ کے قریب لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کرکے ایک بزرگ شہری کو شہید کردیا تھا۔