کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم الیکشن سیل کمیٹی کے مرکزی رکن عمیر حسن صدیقی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ عمیر حسن کو علی الصبح عزیز آباد نمبر آٹھ سے گرفتارکیا گیا۔ اہل خانہ یا پارٹی کو ان کی معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔
اراکین رابطہ کمیٹی نےکہاکہ اس سےقبل بھی متعدد کارکنان کوگرفتاری کےبعدلاپتہ کیاجاچکاہے یا انہیں جھوٹےمقدمات میں ملوث کردیا جاتا ہے۔
رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ،گورنر سندھ اوروزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم الیکشن سیل کمیٹی کے مرکزی رکن عمیرحسن صدیقی کی بلاجواز گرفتاری کا فوری نوٹس لیکر ان کی خیروعافیت سےمتعلق معلومات فراہم کرنےکیلئےفوری اقدامات کئے جائیں۔