جہیز کا مطالبہ کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے، بھارتی سپریم کورٹ
Posted on February 16, 2015 By Geo4 Webmaster بین الاقوامی خبریں
Supreme Court
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے یہ ریمارکس بیوی کو قتل کرنے والے شخص کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے دیئے۔
ملزم نے اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے شادی کے وقت جہیز کا مطالبہ نہیں کیا تھا اور شادی کے بعد تو اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔
سپریم کورٹ نے اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جہیز کا مطالبہ شادی سے پہلے کرنا ضروری نہیں، جہیز کسی بھی وقت مانگا جا سکتا ہے۔