وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے۔ توقع ہے کہ انہیں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور سندھ حکومت کی مشاورت سے اس معاملے کی آئندہ حکمت عملی کا تعین کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پولیس کی جانب سے سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر ہونے والی تفتیش اور چالان میں تاخیر کی وجوہات کے بارے میں بھی معلومات لیں گے۔