کراچی (جیوڈیسک) سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھائی چارہ ہے۔ ان سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی بلکہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتی ہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہونا چاہیے۔
رحمان ملک نے سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کے معاملے میں اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم امین فہیم ذاتی دورے پر بیرون ملک گئے ہیں۔ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری میں اختلاف کی خبریں بھی بے بنیاد ہیں۔ رحمان ملک نے ذوالفقار مرزا کے خلاف بات کرنے سے انکار کر دیا۔