وزیرآباد کی خبریں 16/2/2015

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ دھونکل موڑ پر شیلر سے ملحقہ اراضی کے تنازعہ پر قتل ہونیوالا مقتول تین بچوں کا باپ اور دھونکل میں اپنے ماموں کے ہاں مہمان آیا ہوا تھا ۔ گذشتہ روز رونماء ہونے والے واقع میں بتایا جاتا ہے کہ گکھڑ منڈی کے رہائشی محمد صدیق مہر نے دھونکل موڑ کے قریب مردیکے روڈ پر ایک رائس شیلر خریدا جس سے ملحقہ ایک ایکڑاراضی متنازعہ تھی جس کا منیب احمد ساکن دھونکل نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیا تھا۔ دوسری جانب محمد صدیق وغیرہ نے متنازعہ اراضی پر تعمیرات کے لئے اینٹیں وغیرہ بھی منگوا رکھی تھیں۔ گذشتہ درمیان شب منیب احمد وغیرہ متنازعہ اراضی کی نگرانی کے سلسلہ میں وہاں گئے تو مخالف پارٹی نے بغیر سوچے سمجھے اندھا دھندفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میںایک نوجوان نوید ولد مراد ساکن صفدر آباد (شیخوپورہ)گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ نوید تین معصوم بچوں کا باپ اور ایک شادی کے سلسلے میں اپنے ماموں کے ہاںدھونکل میں بطور مہمان آیا ہوا تھا۔ان کی گاڑی پر درجنوں گولیاں لگیں اور سکرینیں وغیرہ ٹوٹ گئیں۔ پولیس کو موقع سے گولیوں کے کم و بیش 20خول ملے۔ صدر پولیس وزیرآباد نے محمد صدیق ولد محمد نذیر، اختر ولد محمد نذیر، عدنان، رحمان اور فیصل پسران محمد صدیق اور دو نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا ہے۔ تھانہ صدر کے تفتیشی افسر محمد اشرف انسپکٹر وقوعہ کی تفتیش کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (تحصیل رپورٹر)امت مسلمہ کو اتفاق و اتحاد سے خود کو طاقت ور اور زندگی کے ہر شعبہ میں کامیاب بنانا ہو گا آج امت مسلمہ آقا کریم ۖ کی تعلیمات سے دوری کے سبب رسوا ہو رہی ہے جس مسلمان قوم متحد اور کامیاب ہو گی تو کسی غیر مسلم کو ہمارے نبی کریم ۖ کی شان میں گستاخی کی ہمت نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے عہدیداران چوہدری فراز احمد ربانی ،شکیل احمد اعوان،وقار احمد چیمہ ،محمد زبیر بٹ، چوہدری یاسر عرفات،چوہدری عمر فاروق اللہ والے، چوہدری عامر چٹھہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم ۖ کی سنت پر عمل کر کے معاشرہ بہت سی خرافات سے محفوظ رہتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر آباد(تحصیل رپورٹر)ہوائی فا ئر نگ کر کے خوف وہراس پھیلانے والا ملزم گرفتار۔تفصیل کے مطابق،پولیس پارٹی گشت پر تھی کہ کوٹ نورا روڈ پر امانت علی عرف مانو ہوائی فا ئر نگ کر کے خوف واہرس پھیلا رہا تھا پولیس تھا نہ گکھڑ نے ملزم کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر آباد(تحصیل رپورٹر)ڈاکوؤں اور دیہاتیوں میں فا ئر نگ کا تبادلہ ڈاکو فرار ۔تفصیلات کے مطابق،گذشتہ رات 12بجے کے قریب کو ٹلی سائیاں میں اسلم رحمانی کے گھر میں 10سے12کے قریب نامعلوم ڈاکو داخل ہو گئے اور گھر کی اوپر والی منزل کے دروازے توڑنے شروع کر دیئے شور کی آواز سن کر گھروالوں نے گاؤں کے لوگوں کو فون پر ڈاکوؤں کی اطلا ع دی تو گاؤں والوں اور ڈاکوؤں کے درمیان فا ئر نگ شروع ہو گئی اس موقعہ پر تھا نہ گکھڑ کے محرر با بر پولیس ملازمین کے ساتھ موقعہ پر پہنچ گئے ڈاکو شدید فا ئر نگ کر تے ہو ئے رات کی تا ریکی میں فرار ہو گئے کسی بھی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اسلم رحمانی کا بیٹا کل ہی سعودی عرب سے چھٹی گذرنے کے لئے گھر واپس آیا تھا کہ ڈاکو بھی رات کو آگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر آباد(تحصیل رپورٹر)پاکستان اور انڈیا کے مابین کر کٹ میچ کے سبب کاروباری زندگی شدید متاثر رہا دوکاندار حضرات سارادن ہا تھوں پہ ہاتھ دھرے بیٹھے رہے کر کٹ کے شوقین افراری ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہو تے رہے پاکستانی کھلاڑیوں کی طرف چوکے چھکے پر فضا فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی عوام کاجوش دیدنی تھا لوگ پاکستان کی کر کٹ ٹیم کی فتح اور کامیابی کے لئے دعائیں مانگتے رہے،،خوبصورت ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے کارکنان نے فتح یابی کے لئے مٹھائی تقسیم کرنے کا اعلان کر رکھا تھا،علاوہ ازیں اس موقع پر سٹہ بازی بھی متحرک دکھائی دیتے عوام پاکستانی ٹیم کی کاکردگی سے مطمئن تھے مگر 301کا ٹارگٹ ایک پریشان کن امر تھا بالآخر میچ میں شکست کے بعد شائقین کرکٹ کے جشن منانے کے تمام پروگرام دھرے کے دھرے رہ گئے۔