لاہور (ایم اے تبسم سے) معروف سماجی تنظیم ”ہیلپ وے” کاایک عمومی سالانہ اجلاس سنیئر رکن ڈاکٹر نائلہ نذیر کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا۔ صدارت بانی چیئرمین اقبال دانیال کھوکھر نے کی جبکہ قصور، لاہور اور فیصل آباد سمیت مختلف علاقوں سے سنیئر عہدیدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس میں 2014ء میں پوری دنیا میں ہونے والی دہشت گردی،لاقانونیت،ظلم وجبر اور قدرتی آفات ومذہبی سانحات پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے پاک آرمی ودیگر سکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے حوالے سے کی جانی والی کوششوں کوسراہا۔ اجلاس میں سال2014ء میں ”ہیلپ وے” کی سماجی سرگرمیوں کو پیش کیاگیا۔اس دوران کھارہ قصور میں ”ہیلپ وے” کو مقامی زمیندار ملک سردار علی کی طرف سے عطیہ کی جانے ولی دس مرلہ قطعہ اراضی پر ”لیبرایجوکیشن اینڈمیڈیکل سنٹر” کے سنگ بنیاد سمیت اب تک ہونے والی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔
ترقیاتی کام جلد شروع کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا،کھدائی کا عمل فوری شروع کرنے کافیصلہ ہوا۔ہفتہ وار میڈیکل کیمپ لگانے کے حوالے سے متفقہ طور پر مارچ کے پہلے ہفتے سے آغاز کرنے کافیصلہ کیا گیا۔اقبال دانیال کھوکھر نے شرکاء کو یونائیٹڈ کرسچن فیڈریشن کے صدرپرویزمسیح ازکینیڈا کی پاکستان میں آمد اور ان کے اعزاز میں منعقدہ ایوارڈ تقریب ،LEMCسنٹر وزٹ،میڈیافورمز اوردیگر مصروفیات کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر سال2015ء کے لئے اقبال کھوکھر کی تجویز پر سنیئر عہدیدارعابدگل کو چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
جو انہوں نے اپنی موجودہ مصروفیات کی بنا ء پر معذرت کی جس پر ڈاکٹر نائلہ نذیر کو عبوری چیئرمین بناتے ہوئے مارچ میں منعقدہ آئندہ اجلاس تک ملتوی کردیا گیا البتہ ع م بدر سرحدی کو گروپ چیئرمین،ایم اے تبسم، ڈاکٹر اظہریونس وڈاکٹر مشتاق گل کو وائس چیئرمین،فیاض احمد فیاض کو جنرل سیکرٹری،اشرف آسی کو چیف آرگنائزر،عامرسرویو کو فنانس سیکرٹری،سعید بھٹی کو چیف کوارڈینیٹر،آزاد طارق کو ایڈیشنل سیکرٹری،جبکہ مزید عہدیداران کا چنائو آئندہ اجلاس تک ملتوی کردیا گیا۔فوٹو سیشن کے بعداجلاس کے شرکاء کی تواضع مشروب، چائے، فروٹ ودیگر خوردونوش سے کی گئی۔