قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ کھیلنے کرائسٹ چرچ روانہ ہو گی

National Team

National Team

کرائسٹ چرچ (جیوڈیسک) ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا گروپ میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم آج ایڈیلیڈ سے کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق ٹیم پیر کی دوپہر آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ سے کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی۔ 6 گھنٹے کا سفر طے کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم پیر کو ٹریننگ نہیں کرے گی۔

لیکن منگل سے جمعہ تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھرپور نیٹ سیشن ہوں گے جس کے بعد ہفتہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ میں ویسٹ انڈیز سے ورلڈ کپ کا میچ کھیلے گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات تین بجے شروع ہوگا۔