بولان : گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 5 افراد زخمی

Bolan

Bolan

بولان (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع بولان میں گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق گاڑی کوئٹہ سے حیدر آباد جارہی تھے کہ بولان کے علاقے بی بی نانی کے قریب تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی۔

جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ گاڑی میں سوار 2 خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مچھ منتقل کر دیا گیا ہے۔