دسویں چولستان ریلی، نادر مگسی اپنے اعزاز کا دفاع نہ کر سکے

Cholistan Rally

Cholistan Rally

بہاولپور (جیوڈیسک) دسویں چولستان جیپ ریلی میں نادر مگسی اپنے اعزاز کا دفاع نہ کر سکے، غیر حتمی نتائج کے مطابق دسویں چولستان جیپ ریلی میں قاسم سعدی نے 219 کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے 14 منٹ میں طے کر کے میدان مار لیا جبکہ ان کے مد مقابل نادر مگسی اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہے اور مقررہ فاصلہ دو گھنٹے 20 منٹ میں طے کیا۔

چولستان جیپ ریلی میں شریک اسد کھوڑو 2 گھنٹے 26 منٹ میں فنشنگ لائن تک پہنچے۔ جبکہ ہاٹ فیورٹ رونی پٹیل کی گاڑی خراب ہونے کے باعث آخری چیک پوائنٹ ہی کراس نا کر سکی۔ اس طرح غیر حتمی نتائج کے مطابق اے کیٹیگری میں قاسم سعدی سر فہرست رہے۔ ب

ی کیٹیگری میں سرفرا دھانجی نے میدان مارا جبکہ سی میں میاں شکیل اور ڈی کیٹیگری میں محمد رفیق بازی لے گئے تاہم حتمی نتائج کا اعلان انعامات کی تقسیم کی تقریب میں کیا جائے گا۔