بھارت سے درآمد کے باعث روئی کی قیمت میں پچاس روپے فی من کمی

Cotton

Cotton

رحیم یار خان (جیوڈیسک) بھارت سے بڑے پیمانے پر درآمد کے سبب ملک میں روئی کی قیمت پچاس روپے من کم ہو گئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں روئی کے نرخ پانچ ہزار، ایک سو پچاس، روپے من پر آ گئی۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق بھارت سے بڑے پیمانے پر سوتی دھاگے کی درآمد سے قیمتوں میں کمی ہوئی۔

توانائی بحران کی وجہ سے بھی روئی کی قیمتوں میں کمی ہوئی، درجہ حرارت بڑھنے سے پنجاب اور سندھ میں کپاس کے زیرکاشت رقبے میں اضافہ ہو گا۔