ملکی سلامتی کے ادارے بھی یکسو ہو کرپاک فوج کے شانہ بشانہ ملکی استحکام کی کوشش کریں,عبدالرحمن عزیز

JUI

JUI

جھنگ: حکومت اور ملکی سلامتی کے ادارے ملک میں دہشت گردی کو روکنے میں ناکام اور بے بس نظر آرہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ سے واضح ہو گیا کہ پاکستان میں جو کچھ دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اس میں ہمارا ہمسایہ دشمن ملک ملوث ہے۔

لہٰذا حکومت بھارتی سفیر کو طلب کر کے اس پر شدید احتجاج نوٹ کرائے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع جھنگ کے ترجمان عبدالرحمن عزیز نے میڈیا میں جا ری اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکسو ہے۔ حکومت اور ملکی سلامتی کے ادارے بھی یکسو ہو کرپاک فوج کے شانہ بشانہ ملکی استحکام کی کوشش کریں اور ملک کو دہشت گردی سے پاک کریں۔سانحہ حیات آباد پشاوراور علماء اکرام کی ٹارگٹ کلِنگ ملک میں انارگی اور مذہبی فرقہ واریت کو ہوا دینے کی بیرونی سازش ہے۔

جمعیت علماء اسلام اس کی شدید مذمت کر تی ہے اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں پرحملے اور علماء کی ٹارگٹ کلِنگ پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے حملہ آور ملک و قوم اور اسلام کے کھلے دشمن ہیں جو اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے دھما کے اور ٹار گٹ کلِنگ کر کے پا کستان کی سا لمیت سے کھیلنے کی نا کام کو شش کر رہے ہیں یہ محض اسلام دشمن قوتوں کی سازش ہے اسلام قطعی طور پر کسی بھی شخص کو نا حق قتل کر نے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میںبڑھتی ہوئی بے روزگاری اور ملکی مسائل کی طرف بھی حکومت بھر پور توجہ کرے۔