سینیٹ الیکشن، کاغذات کی اسکروٹنی کا عمل شروع

Senate

Senate

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی موصولی کے بعد جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

نیب، نادرا، آیف بی آر، اسٹیٹ بینک، وزارت داخلہ، وزارت پانی و بجلی، واپڈا، پیپکو سمیت دیگر اداروں نے سینٹ امیدواروں کے کوائف کی جانچ پڑتال کے لئے فوکل پرسن بھی مقرر کر دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام نے امیدواروں کے جمع کرائے گئے کوائف اور معلومات متعلقہ سرکاری اداروں کو ارسال کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

تمام اداروں کے فوکل پرسنز کو 24 گھنٹوں میں امیدواروں کی جانچ پڑتال مکمل کر کے الیکشن کمیشن کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ریٹرننگ افسر کے روبرو سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی باقاعدہ جانچ پڑتال 19 اور 20 فروری کو ہو گی۔ اس دوران امیدوار کے ہمراہ تائید کنندہ اور تجویز کنندہ کی حاضری لازم قرار دی گئی ہے۔

دونوں کی عدم حاضری پر امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد بھی ہو سکتے ہیں۔ کاغذات مسترد ہونے کی صورت میں امیدوار 23 اور 24 فروری کو سیکٹری الیکشن کمیشن اور صوبائی الیکشن کمشنر کو اپیل داخل کرا سکیں گے۔ امیدوار سینٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی 28 فروی کو واپس لے سکیں گے۔