حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔چوہدری خالد جٹ

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: صدر موبائل ایسوسی ایشن اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن کے نائب صدر چوہدری خالد جٹ نے کہا کہ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

حکومت کے سامنے پہاڑ جیسے مسائل ہیں جو ہمیں ورثے میں ملے ہیں مگر ہمارا عزم اور حوصلہ جواں ہے۔ آئندہ چند سالوں میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت تمام مسائل حل کر لے گی۔ خالد جٹ نے کہا کہ عوام کے تعاون سے توانائی بحران سمیت دیگر مسائل پر بہت جلد قابو پا لیا جائے گا اور اس مقصد کے لئے حکومت نے جو منصوبے شروع کر رکھے ہیں ان کے مثبت اور دیرپا نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی احتجاجی سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کی سیاست شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو چکی ہے’ بلندوبانگ دعوے کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا۔