ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ملک میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے اتوار کو صنعاء میں جاپانی سفارت خانے کی کارروائیاں معطل کر دی گئی تھیں۔
اس کا عملہ قطر میں جاپانی سفارت خانے میں منتقل ہو گیا ہے جہاں سے وہ اپنے بعض فرائض انجام دے گا۔ ٹوکیو نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سکیورٹی کی صورتحال ابتر ہونے کے پیش نظر خانہ جنگی زدہ ملک کو چھوڑ دیں۔
انتہاء پسندوں نے یمن کی حکومت اور پارلیمنٹ کو صدارتی محل اور اہم سرکاری اداروں پر قبضہ کرنے کے بعد تحلیل کر دیا تھا۔