سعودی عرب میں قتل کے جرم میں دو افراد کا سر قلم

Beheading

Beheading

ریاض (جیوڈیسک)) انسانی حقوق سے متعلق گروپوں کے دبائو کے باوجود سعودی عرب میں سزائے موت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی عرب میں دو سعودی باشندوں کا سر قلم کر دیا گیا۔ سلطنت میں رواں سال سزائے موت دیئے جانے والے افراد کی تعداد 31 تک پہنچ گئی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق نواف الشیماری اور سعد الحزیمی کو رشتہ داروں کو موت کے گھاٹ اتارنے کا مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔

واضع رہے کہ منشیات سمگلنگ، ریپ، قتل، ارتداد اور مسلح ڈکیتی ایسے جرائم ہیں جن کی ملک کے سخت گیر سزا موت ہے۔ گزشتہ سال خلیجی ملک میں 87 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔