لاہور ہائیکورٹ: سزائے موت کے دو مجرم عدم ثبوت کی بنیاد پر بری

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو ملزم اشرف اور آصف کی جانب سے بتایا گیا کہ 2005ء میں نصیراں بی بی اور صادق کے قتل کے جرم میں اوکاڑہ کی سیشن عدالت نے سزائے موت سنائی تھی حالانکہ جس وقت وقوعہ ہوا اس وقت یہ شہر سے باہر تھے۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی۔

فاضل بنچ نے تمام دلائل سننے کے بعد گواہان کے بیانات میں تضاد کے باعث دونوں مجرم کی سزائے موت کلعدم قرار دے کر بری کر دیا۔