سینیٹ الیکشن کی شفافیت کیلئے خفیہ ووٹنگ نہیں کی جائے، سراج الحق

Sirajul Haq

Sirajul Haq

لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے سیاسی جماعتوں نے ٹکٹ دیتے ہوئے دولت والوں کو ترجیح دی۔

انتخابات کو شفاف بنانےکیلئے خفیہ ووٹنگ نہیں ہونی چاہیے ۔لاہو رمیں شوکت خانم اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگوامیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے شفاف انتخابات کیلئے انتظامات کیے جائیں۔

ووٹنگ سب کے سامنے ہونی چاہیے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے سرمایہ رکھنے والوں کو ٹکٹ دئیے ،ملکی معاملات کو عدل و انصاف کے ساتھ چلایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر رپورٹ جے آئی ٹی نے پیش کی ،اگر یہ بھی فائلوں کا حصہ بن گئی تو مزدوروں کیساتھ زیادتی ہوگی۔