ژوب: سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، دو خودکش بمباروں نے خود کو اڑا لیا

Zhob

Zhob

ژوب (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں سیکورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتے اغواء ہونے والے پولیو ٹیم کے چار اہلکاروں کی بازیابی کے لئے سرچ آپریشن شروع کیا تو فورسز کے گھیرے میں آنے پر دو خود کش بمباروں نے خود کو اڑا لیا تاہم مغوی بازیاب نہیں ہوئے ہیں۔

پولیو ٹیم کی گاڑی بھی ژوب پہاڑٖوں سے برآمد ہوئی ہے۔