امریکی صدر براک اوباما کا تعلیم کیلئے نیا منصوبہ

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے سکول سے فارغ التحصیل ہونے والے بچوں کو کالج تعلیم اور مستقبل کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل بنانے کیلئے تعلیم کا نیا منصوبہ تجویز کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدراوباما نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اب تک کے اعداد کے مقابلے میں امریکی ہائی اسکول کے گریجو یٹس کی شرح سب سے زیادہ رہی ہے۔

تاہم اْن کا کہنا تھا کہ اس اکیسویں صدی کی معشیت میں طالب علم بہتر کارکردگی تب ہی دکھا سکتے ہیں، جب تک اس بات کو یقینی نہ بنایا جائے کہ پہلے کے مقابلے میں اْن کا تعلیمی معیار بہتر ہے۔