مہر عطا محمد اسراء اور مہر اقبال اسراء کا برادری سمیت صاحبزادہ فیض الحسن ، ملک عبدالشکور سواگ گروپ میں شمولیت کا علان

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) مہر عطا محمد اسراء سابق سب انسپکٹر پولیس مہر اقبال اسراء نے اپنی برادری سمیت سیہڑ گروپ چھوڑ کر صاحبزادہ فیض الحسن ، ملک عبدالشکور سواگ گروپ میں شمولیت کا علان کر دیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ فیض الحسن ایم این اے نے کہا کہ ہمیشہ دوستوں کا ساتھ دیا۔

علاقہ ہماری سیاست کی بنیاد ہے۔ غریب کو عزت و مقام دیں گے۔ علاقہ کے مسائل خصوصاً پختہ روڈ بنوائیں گے۔ موجودہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے۔ کاشتکار میرے بے لوث ساتھی ہیں۔ ملازمتوں اور ترقیاتی کاموں میں علاقہ کے لوگوں کو اکاموڈیٹ کریں گے۔ انشاء اللہ حلقہ کی عوام کے اعتامد پر پورا اتریں گے۔ غریب عوام کی بے لوث خدمت کی ہمارا اولین مقصد ہے۔ مہر عطاء محمد اسراء ، اقبال خان شہانی ، سردار ریاض خان نے کہا کہ ہم صاحبزادہ فیض الحسن ، ملک عبدالشکور سواگ کے ساتھ شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔

اور انشاء اللہ ہمیشہ وفا دار رہیں گے۔ اس موقع پر سردار اقبال خان شہانی ، سردار ریاض حسین خان سیہڑ ، سردار ذوالفقار علی خان سیہڑ ، ملک اسماعیل کھوکھر ، مہر اقبال حسین ، مہر مختیار حسین ، مہر محمد عاصم ، مہر تنویر ، مہر اسماعیل ، مہر ذوالفقار ، مہر اختر ، مہر حسین اسراء ، مہر شفیع محمد ، مہر نور حسن ، مہر انم ، مہر اسحاق ، مہر مشتاق ، مہر احمد بخش سابق کونسلر ، مہر اشرف ، حاجی وزیر احمد ، مہر ملازم ، محمد اجمل ، خدا بخش ، محمد ابراہیم جٹ ، ظفر خان گشکوری ، ملک اللہ بخش ، شیخ زبیر اشرف ، قاضی رشید سلطان و دیگر موجود تھے۔

Crore Lal Essian News

Crore Lal Essian News