او آئی سی کی جانب سے امریکہ میں 3 مسلمان طلبہ کے قتل کی شدید مذمت

OIC

OIC

جدہ (جیوڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے امریکہ میں تین مسلمان طلبہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ میں اسلامی فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس بیہمانہ اور اندوناک واقعہ کے بعد امریکہ میں اسلام فوبیا اور اسلام دشمنی کے بڑھتے ہوئے رجحانات پر سبھی کو تشویش ہے۔

انہوں نے امریکی حکومت سے اس ضمن میں کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ معاشرے کے بنیادی اقدار کے تحفظ کےلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے انتہا پسندی ، تشدد اور مذہبی عدم برداشت کے خاتمے کےلئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔