ماں

Mother

Mother

ماں کسی انسان کی دنیا میں ہے دولت بڑی
وہ ہے راضی گر تو راضی ہے خدائے پاک بھی

حق میں وہ اولاد کے جیسے دعا کی ہو کتاب
التجا کرتی خدا سے رکھ تو اِن کو کامیاب

وہ اٹھاتی بال بچوں کے لئے ہر رنج و غم
چاہتی اللہ سے اُن کے لئے فضل و کرم

پرورش اولاد کی کرتی کچھ اس انداز سے
اُس کے گھر کا ذرّہ ذرّہ بے بہا گوہر بنے

زحمتیں اولاد کی خاطر اٹھاتی وہ تمام
اِس لئے اللہ کے نزدیک ہے اعلیٰ مقام

ماں کی خدمت بھی عبادت سے نہیں ہرگز ہے کم
یہ سعادت دور کردیتی ہے خوشتر رنج و غم

شاعر: ڈاکٹر منصور خوشتر، دربھنگہ