ٹورنٹو (جیوڈیسک) ”میں ایک مسلمان ہوں، مجھ پر دہشت گردی کا لیبل لگا دیا گیا۔ میں آپ پر اعتماد کرتا ہوں، اگر آپ کو بھی مجھ پر اعتماد ہے تو مجھے گلے لگا لیں”۔
اس سوچ کے ساتھ کینیڈا کے مصطفیٰ ماولہ نے ٹورنٹو کی مصروف سڑک پر اپنے بازو پھیلا دئیے۔ ہر نسل اور رنگ کے لوگ کیا مرد کیا خواتین سب نے پھیلائے ہوئے بازوں کو مایوس نہیں کیا۔
ایک طرف جہاں مسلمانوں پر دہشت گردی کا لیبل لگا دیا گیا ہے وہیں عوام کی طرف سے پرجوش ردعمل ثابت کرتا ہے کہ بڑے ملکوں کو مسلمانوں کے بارے اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کو حقیقی معنوں میں امن کا گہوارا بنایا جا سکے۔