ورجنیا (جیوڈیسک) حکام کے مطابق ٹرین شمالی ڈکوٹا سے ورجنیا کے ساحلی قصبے یارک ٹاؤن جا رہی تھی۔
ٹرین میں ایک سو نو ٹینکر لگے تھے جن میں دس کو آگ لگ گئی۔ آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے، جبکہ دو قریبی قصبوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔ ایک شخص دھویں کے باعث سانس کی تکلیف سے اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔
ویسٹ ورجینا کے گورنر نے قریبی دو کاؤنٹیز میں ہنگامی حالت نافذ کر دی۔ برفباری کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ یہ تین دن میں خام تیل لے جانے والی ٹرینوں کا دوسرا حادثہ ہے۔