جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ساحلی علاقوں میں سونامی

Tokyo Tsunami

Tokyo Tsunami

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 6.8 شدت کے زلزلے کے بعد شمالی ساحلی علاقوں میں سمندر کی لہریں سونامی کی شکل اختیار کر گئیں جس کے بعد قریبی بستیوں کو خالی کرا لیا گیا۔

جاپانی میٹرو لوجیکل ایجنسی کی جانب سے ٹوکیو کے ساحلی علاقوں سے معمولی نوعیت کے سونامی ٹکرانے کی وارننگ جاری کی گئی تھی جبکہ علی الصبح 6.8 شدت کے زلزلے کے بعد سمندری لہریں معمولی سونامی کی شکل اختیار کر گئیں۔

تاہم حکومت کی جانب سے کسی بھی خطرے کے پیش نظر سونامی الرٹ جاری کرتے ہوئے پہلے ہی قریبی بستیوں کو خالی کرالیا گیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6.8 شدت زلزلے اور سونامی کے بعد فوری طور پر کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ سال 2011 کے سونامی اور زلزلے کے بعد ساحلی علاقے کا طویل رقبہ متاثر ہوا تھا جس کے نتیجے میں 18 ہزار سے زائد افراد فوکو شیما کے نیو کلئیر پلانٹ سے تابکاری کے اخراج کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔