کراچی (جیوڈیسک) جسٹس طاہرہ صفدر کی سرابرہی میں خصوصی عدالت کے دو رکنی بینچ نے پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے موقع پر جسٹس طاہرہ صفدر نے استفسار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمے میں کیا پیش رفت ہوئی ہے جس پر پرویز مشرف کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
جسٹس یاور علی نے کہا کہ کیا وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے خصوصی عدالت کو کارروائی روکنے کا حکم کہیں چیلنج کیا ہے۔ سابق صدر کے وکیل کا کہنا تھا وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم کہیں بھی چیلنج نہیں کیا۔
انہوں نے موقف اختیار کیا اسلام آباد ہائیکورٹ شریک ملزموں کے حوالے سے جب تک کوئی فیصلہ نہیں کر لیتی بہتر ہو گا کہ سماعت آگے نہ بڑھائی جائے۔
جسٹس یاور علی نے ریمارکس دئیے کہ مناسب ہوگا کہ لمبی تاریخ دے دی جائے تاکہ اسلام باد ہائیکورٹ میں معاملہ حل ہو جائے جس کے بعد کیس کی سماعت پچیس مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔