کراچی (جیوڈیسک) دبئی میں موجود پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے لیاری گینگ وار کے اہم کردار عذیر بلوچ تک رسائی کیلیے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔
پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عذیر بلوچ کی حوالگی کے لیے قانونی کاروائی جاری ہے لیکن اس سے قبل ہمیں پوچھ گچھ کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں عذیر بلوچ کےخلاف مقدمات کی تفصیلات بھی بیان کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق عدالت سے اجازت ملنے کے بعد 48 گھنٹے میں ٹیم کو عذیر بلوچ تک رسائی ملنے کا امکان ہے۔ دریں اثنادبئی میں گرفتار عذیر بلوچ کو ایک2 روز میں عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام آئندہ 24 گھنٹوں میں سفارت خانے کے حکام سے ملاقات کریں گے، عذیر بلوچ کی حوالگی کیلیے قانونی کارروائی کی جارہی ہے، وقت لگ سکتا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی پولیس حکام کے پاس عذیربلوچ سے تفتیش کا اختیار نہیں۔