بلیک لسٹ میں شامل مسافر گرفتار

Arrested

Arrested

لاہور (جیوڈیسک) ایف آئی اے امیگریشن حکام نے بلیک لسٹ میں نام شامل ہونے پر سائوتھ افریقہ سے ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان آنے والے مسافر محمد احسن کو گرفتار کر لیا اور اسے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا۔ ملزم 2007 میں غیر قانونی طریقے سے ترکی گیا اس کے بعد وہاں سے سائوتھ افریقہ چلا گیا تھا۔