وارداتوں کے دوران 3 گھروں کا صفایا, مزاحمت پر 2 شہری زخمی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں مزاحمت پر 2 شہریوں کو گولیاں مار دی گئیں جبکہ 3 گھروں کا صفایا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میڈیکل کالج کے سامنے نعیم اور شہزاد کالونی میں یاسر کو ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

دونوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ بٹالہ کالونی میں کالج روڈ پر وقاص اور 266 ر ب میں عمران سے موٹر سائیکلیں، نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے۔ 226ر ب میں ڈاکوؤں کے گروہ نے ذکاء اللہ کا گھر لوٹ لیا۔ نڑ والا بنگلہ میں عثمان اور ریاض شاہد چوک میں جاوید کو فیملیوں سمیت لوٹ لیا گیا۔

لیاقت ٹاؤن میں حسن اور گلبہار کالونی میں سلیم کے گھروں کا صفایا کر دیا گیا۔ بھائی والا میں امجد، 563 گ ب میں بشارت اور 463 گ ب میں عمر حیات کے ڈیروں سے مویشی چوری کر لئے گئے۔