نازیبا زبان کے استعمال پر ڈیرن سیمی اور جان مونی پر جرمانہ عائد

Darren Sammy, John Mooney

Darren Sammy, John Mooney

نیلسن (جیوڈیسک) ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کی شاندار بیٹنگ کارکردگی شکست اور سزا تلے دب کر رہ گئی میچ کے دوران نازیبا زبان کے استعمال پر ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیرن سیمی اور ان کی حریف آئرش ٹیم کے کھلاڑی جان مونی پر آئی سی سی نے میچ فیس کا تیس فیصد جرمانہ عائد کردیا

پہلی اننگزکے 34 ویں اوور میں ڈیرن سیمی نے شاٹ کھیلنے کے بعد فقرے کسے جبکہ 45 ویں اوور میں فیلڈر سے کیچ چھوٹنے پر جان مونی نے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔

سزا اور میچ میں ناکامی نے ڈیرن سیمی کی شاندار بیٹنگ کارکردگی بھی غارت کردی جو ورلڈ کپ میں ساتویں نمبر پر 89 رنز بنا کر پاکستان کے شاہد محبوب کے 77 رنز کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوگئے۔