انسپکٹر میاں فاروق نذیر کا ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ

Gujrat

Gujrat

گجرات : انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے سالانہ انسپکشن کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا۔

ڈسٹرکٹ جیل آمد پر سپرنٹنڈنٹ جیل امیتاز احمد بھلی نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کا استقبال کیا جبکہ ننھے بچوں نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

ڈسٹرکٹ جیل کے چاک و چوبند دستے نے جیل آمد پر انہیں سلامی دی۔ سپرنٹنڈنٹ جیل امتیاز احمد بھلی نے آئی جی کو ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کے تعداد، انہیں فراہم کی جانیوالی سہولیات اور سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔

آئی جی جیل خانہ جات نے جیل میں سکیورٹی انتظامات اور دیگر اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔