کتابوں سے دوری معاشروں کے زوال کی علامت ہے: زبیر حفیظ

لاہور: اسلامی طلبہ پاکستان کے نومنتخب ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا کہ نوجوانوں میں کتاب بینی کا شوق پروان چڑھانا چاہئے۔ نوجوان کتاب سے دور ہورہے ہیں ۔ کتابوں سے دوری معاشروں اور قوموں کے زوال کی علامت ہے۔ ملک بھر میں 12کروڑ نوجوان اور دو کروڑ بچے ہیں ، سکول کے بچوں کے معصوم اذہان میں مغربی تہذیب سے مرعوبیت کا بیج بویا جارہا ہے۔ جس کی بیخ کنی کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے ذریعے ہی نوجوانوں کو ملک کی تعمیر کے لئے تیار کیا جا سکتا ہے۔

تہذیبیں آپس میں متصادم ہو رہی ہیں ، مغربی تہذیب کا مقابلہ بھی دلیل، کردار ، مثبت سرگرمی اور مباحثوں سے کرنا ہوگا۔ تشدد کا راستہ ترک کر کے دلیل کے میدان میں خود کو مضبوط کرنا ہوگا۔نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں انہیں روایات کا غلام نہیں بلکہ روایت شکن اور روایت ساز بننا ہوگا۔ پاکستان کو اس وقت محب الوطن اور اسلام پسند نوجوانوں کی ضرورت ہے جو ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر قومی مفاد کے لئے کردار ادا کریں ، قوم کو نوجوانوں سے جو توقعات وابستہ ہیں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان توقعات پر پورا اترنے کے لئے نوجوانوں کو آمادہ کرے۔

NAZIM E ALA

NAZIM E ALA