پیرمحل میں اشٹام پیپروں کی بلیک مارکیٹنگ کا سلسلہ عروج پر

Stamp Papers

Stamp Papers

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پیرمحل میں اشٹام پیپروں کی بلیک مارکیٹنگ کا سلسلہ عروج پر، اشٹام فروش مقررہ قیمتوں سے زائد رقم وصول کر کے سائلین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطا بق پیرمحل شہر میں اشٹام فروشوں نے سادہ لوح شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اشٹام فروشوں کی طرف سے20روپے کا اشٹام 50روپے تک، 50روپے کا اشٹام 100روپے تک، 100والا 200روپے تک بلیک میں فروخت کیا جا رہے ہیں، شہریوں نے صحافیوں کو بتایاکہ اشٹام پیپر کی مہنگے داموں فروخت سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے اشٹام پیپر کی قیمت مقرر کی ہوئی ہے جس کے مطابق اشٹام فروش فروخت نہیں کر رہے۔ اشٹام پیپروں کی مہنگے داموں فروخت کو روکنے کے لئے کوئی بھی سرکاری ادارہ ذمہ داری ادا کرنے کو تیار نہیں ہے۔ شہری ، سماجی ، فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیاہے کہ فوری نوٹس لے کرسرکاری نرخوں پر اشٹام پیپروں کی فروخت کو یقین بنایا جائے۔