مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 17/02/2015

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حاجی عبدالستار کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ڈی پی او قصور کی ہدایت، حاجی عبدالستار کے بھائی ذوالفقار کی درخواست پر دو نا معلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج، دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے نو لاکھ 50 ہزار روپے نقدی چھین کر گزشتہ روز قتل کر دیا تھا،ت فصیلات کے مطابق گزشتہ روز گھی اور چینی کے ڈیلر حاجی عبدالستار کو دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے 9لاکھ50ہزار روپے نقدی چھین کر مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا ، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقتول کے بھائی ذوالفقار علی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ ڈی پی او قصور رائے بابر سعید نے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کی زیر نگرانی انسپکٹر عارف ودیگر ملازمین پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی ہے جو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنائے گی، 52سالہ حاجی عبدالستارکا ایک بیٹا اور چار بیٹیاں بتائی جاتی ہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تیز رفتار کار کی ٹکر سے45سالہ بلقیس بی بی شدید زخمی، کھارا کی رہائشی بلقیس بی بی سٹرک کراس کر رہی تھی کہ کار نے ٹکر مار دی جس سے اس کی دونوں ٹاگیں اور ایک بازو ٹوٹ گیا، شدید زخمی حالت میں جزل ہسپتال ریفر، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں کھارا کی رہائشی 45سالہ بلقیس بی بی بھلو کے قریب سٹرک کراس کر رہی تھی کہ تیز رفتار کار نمبریSTJ114نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں بلقیس بی بی کی دونوں ٹاگیں اوور ایک بازو ٹوٹ گیا جسے شدید زخمی حالت میں جزل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا، پٹرولنگ پولیس نے کار کے ڈرائیور محمد عمر شیخ کو گرفتار کرکے پولیس تھانہ مصطفی آباد کے حوالے کر دیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مصطفی آباد میں زیر تعمیر سیوریج نالہ میں ناقص اور گھٹیا میٹرئل کا بے دریغ استعمال ،کروڑوں روپے کا منصوبہ ناکام ہونے کا خطرہ۔نالہ کی دیواروں سے پانی کے اخراج کی وجہ سے شہری اپنے گھروں کی دیواریں بیٹھنے سے خوفزدہ ہیں ،محکمہ صحت کے عملہ نے آنکھیں موند لیں ۔ٹھیکیدار کو کرپشن کی کھلی چھٹی۔بتایا گیا ہے کہ مصطفی آباد میں نکاسی آب کے لیے اڑھائی کروڑ روپے سے سیوریج نالہ کی تعمیر کا منصوبہ 2011ء میں شروع ہوا لیکن ٹھیکیدار کی نااہلی کے سبب منصوبہ کی تکمیل تاخیر کا شکار ہو گئی ۔دو ہفتے قبل جب ٹھیکیدار نے دوبارہ کام کا آغاز کیا تو لمبی کمائی کے چکر میں مبینہ طور پرسیوریج نالہ کی تعمیر میں انتہائی ناقص مٹیرئل کا بے دریغ استعمال شروع کر دیا ۔منصوبہ پر کام کرنے والے مستری نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں ٹھیکیدار نے 1+10 کے تناسب سے مٹیرئل تیار کرنے کی ہدائت کر رکھی ہے جو کہ اس منصوبہ کے لیے نہائت ناقص ہے جبکہ منصوبہ میں اس کی شرح 1+5مقرر ہے ۔ سوکھی اینٹوں اور کم سیمنٹ کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے سیوریج کی دیواریں ریت کا ڈھیر ثابت ہوئیں اور دیوار میں لگی اینٹیں معمولی ہلانے سے ہی اکھڑنے لگیں۔ شہریوں شدید احتجاج ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ قصوری کی خانہ کعبہ کے متولی سے ملاقات، ملکی سلامتی، پارٹی اور عمران خان کیلئے خصوصی دعا کروائی، 18سال میں میری پہلی ملاقات اعزاز کی بات ہے،حاجی سیف اللہ قصوری کی پریس کلب مصطفی آباد کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو، تفصیلات کے مطابق سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ قصور ی نے پریس کلب مصطفی آباد کے صحافیوں سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں 18سالہ سے سعودی عرب کے چکر لگا رہا ہوں اب تک 5حج اور بے شمار عمرے کر چکا ہوں ، مجھے یہ اعزاز پہلی بار ملا ہے کہ میری ملاقات خانہ کعبہ کے متولی ڈاکٹر سالح الشیبی اور عبدالرحمان الصالح الشیبی سے ملاقات ہوئی ہے جو میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے، میں نے ملاقات کے دوران ان سے ملکی سلامتی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درازی عمر اورتحریک انصاف کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی،

Haji Saifullah Kasuri

Haji Saifullah Kasuri