مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کی حامل خواتین میں ایوارڈ و شیلڈز دینے کے لئے تقریب

لیہ (نامہ نگار) ملکی تعمیر و ترقی کے لئے زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی بھرپور شرکت کے بغیر نا ممکن ہے جس کے حصول کے لئے خواتین کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے انہیں مردوں کے شانہ بشانہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار کے حصول کے لئے کوششیں معاشرے کے تمام طبقات کی مشترکہ ذمہ داری ہے یہ بات اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے خواتین کے قومی دن کے مو قع پر آواز ڈسٹرکٹ فورم و سیپ پا کستان اور سوشل ویلفیئر کے با ہمی تعاون سے مختلف شعبوں میں نما یاں کارکردگی کی حا مل خواتین میں ایوارڈ و شیلڈز دینے کے لئے منعقدہ تقریب سے بطور مہما ن خصوصی خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔ تقریب کا اہتمام صنعت زار لیہ میں کیا گیا تھا تقریب میں ای ڈی او سی ڈی رانا شاہد محمو د ، منیجر صنعت زار صائمہ سیما ب ،صدر آواز فورم فرید اللہ چوہدری ، سب ریجنل کو ارڈینٹر سیپ پا کستا ن مہر محمد زبیر بھی مو جو د تھے زندگی کے مختلف شعبو ں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے کہا کہ حکو مت پنجا ب خواتین کی فلا ح بہبو د و ترقی کے لئے مختلف اقداما ت عمل میں لا رہی ہے جن میں سرکا ری ملا زمت میں خواتین کا کو ٹہ ، پنجا ب بھر میں 16ورکنگ وومن ہاسٹل کا قیا م ، سول سوسائٹی کے تعاون ڈے کیئر سنٹرز کا اجراء ، خواتین کے لئے ملازمت کے حصول کے لئے تین سالہ رعایت ،خواتین کی پر ٹیکشن کے لئے ضلعی سطح پر مختلف کمیٹیوں کا قیام ایسے اقداما ت شامل ہیں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ ضلع لیہ کی خواتین کا تعلیمی ترقی میں نما یا ں کردار بھی کلیدی اہمیت کا حا مل ہے جس پر انہو ں نے خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے محمد شاہد رانا نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپا رٹمنٹ کے تحت خواتین کی بہبو د کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کا ر لا تے ہو ئے اقداما ت عمل میں لا ئے جا رہے ہیں ، فرید اللہ چوہدری نے کہا کہ غیر سرکا ری تنظمیں خواتین کی صلا حیتوں کے اعتراف کے لئے حوصلہ افزائی و آگا ہی کی تقاریب منعقد کر تی ہیں اور ساؤتھ ایشیا ء پا رنٹر شپ و آواز فورم کی یہ تقریب اسی سلسلہ کی کڑی ہیں ، مہر محمد زبیر نے ادارے کے اغراض و مقاصد و خواتین کی ترقی کے لئے اٹھا ئے گئے اقداما ت سے آگا ہ کیا ، نزہت یا سمین ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی ، پرائس کنٹرول کمیٹی میں خواتین کی شمو لیت ، یو ٹیلیٹی سٹور ، شنا ختی کا ر ڈ کے حصول کے لئے خواتین کیلئے الگ سے ڈیسک کا قیا م اور جنرل بس اسٹینڈ و ویگن اسٹینڈ پر علیحدہ انتظا ر گا ہیں ، واش روم بنا نے کی تجو یز پیش کی ۔ اے ڈی سی نے خواتین کی بہبود کے لئے دی جا نے والی تجا ویز پر عمل درآمد کی یقین دہا نی کر ائی ۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے سید ہ ثمینہ شاہین نے خواتین کو درپیش مختلف مسائل اور نما یاں کا رکردگی کے لئے مر دوں کے برابر حقوق دلا نے کے بارے میں تجا ویز پیش کیں بعدازاں اے ڈی سی ، ای ڈی او سی ڈی ، فرید اللہ چوہدری و مہر محمد زبیر نے تعلیم ، صحت ، صحا فت ، سما جی بہبود کے شعبہ میں نما یاں کا رکر دگی کی حا مل مسز عطیہ بتو ل ، ڈاکٹر فرحا نہ منظور ، جویرہ بتو ل ، ڈاکٹر نائلہ کنو ل ، سید ثمینہ شاہین ، ساجدہ شبیر ، نذہت یا سمین ایڈووکیٹ ، طا ہر ہ ذوالفقار ، ام سلمیٰ ، نسرین بتو ل اور ڈاکٹر رضیہ سلطا نہ کو شیلڈز دی۔

Women Awards Shields Ceremony

Women Awards Shields Ceremony

Women Awards Shields Ceremony

Women Awards Shields Ceremony