سہ روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانا خصوصی ٹیموں کی اولین ذمہ داری ہے: ڈاکٹر ضیاء الحسن

Layyah

Layyah

لیہ (نامہ نگار) سہ روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانا خصوصی ٹیموں کی اولین ذمہ داری ہے یہ بات ڈی او ایچ ڈاکٹر ضیاء الحسن نے پو لیو مہم کے دوسرے روز مرہان، چوک اعظم، نوشہرہ تھل کلاں، رفیق آباد اور چوبارہ کے مختلف علاقوں میں پو لیو مہم کے جا ئزہ کے موقع پر کہی۔

اس مو قع پر ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ نے بتا یا کہ تحصیل چوبا رہ کے پا نچ سال تک کی عمر کے 41132بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا نے کے لئے 131خصوصی ٹیمیں کا م کر رہی ہیں۔