ملک و قوم کے تحفظ کیلئے نظام کی مکمل تبدیلی ضروری ہے: امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جسٹس فیصل عرب کو 23ویںچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے چیئرمین امیر پٹی‘ سینئر وائس چیئرمین محمد فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ یونس سایانی‘ صدر محمد سلیمان راجپوت ‘ جنرل سیکریٹری راجہ محمد انور ایڈوکیٹ ‘ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز و دیگر نے کہاکہ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں یقینا سندھ ہائی کورٹ سیاسی دبا ¶ اور ہمہ اقسام جانبداری سے مبرا جرا ¿تمندانہ فیصلوں کے ذریعے عوام الناس کو بروقت انصاف کی فراہمی اور قومی و عوامی مفادات کے تحفظ کی روایت و تسلسل کو قائم رکھے گا۔

تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے رہنما ¶ں نے لاہور میں پولیس لائنز کے باہر خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر پاکستان کے تجارتی و صنعتوں شہروں میں دہشتگردی کے ذریعے بد امنی پھیلاکر قومی معیشت کو برباد کردینا چاہتے ہیں اسی لئے انہوں نے قومی دارالحکومت اسلام آباد کے ساتھ چاروں صوبائی دارالحکومتوں یعنی لاہور ‘ کراچی ‘ کوئٹہ اور پشاور کو ٹارگیٹ کیا ہوا ہے مگر افسوس کے پاکستان کے مفاد پرستانہ و ناکام طرز حکمرانی ‘ بوسیدہ انتظامی و قانونی نظام کے باعث حکومت‘ متعلقہ ادارے اور انٹیلی جنس ایجنسیاں قوم کے ان دشمنوں کی سازشوں سے ملک و قوم کو بچانے اور تحفظ کی فراہمی میں کامیاب دکھائی نہیں دے رہے اسلئے ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے نظام کی مکمل تبدیلی اور ہمارے پیش کردہ فارمولے کے تحت مقامی خود مختاری کے نفاذ کے ذریعے عوام کو شریک اقتدار بناکر احتساب کا حق عوام کو دینا ناگزیر ہوچکا ہے بصورت دیگر اس سے اجتناب کی روایت ہمیں مزید تباہی اور بربادی کی جانب لے جا رہی ہے۔