اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ ایران نیوکلیئر مذاکرات کی تفصیلات لیک کرائیں، امریکی حکام کا شبہ

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی اہلکاروں کو یہ شبہ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی صحافیوں کو ایران سے نیوکلیئر مذاکرات کی حساس تفصیلات لیک کرنے کا اختیار دیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں اوباما انتظامیہ نے اسرائیل کے ساتھ معلومات کے تبادلے کو محدود کیا ہے۔ یہ بات واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار ڈیوڈ اگنیشئس نے اپنے کالم میں لکھی ہے۔

اس بات پر تشویش ظاہر کی گئی ہے کہ اسرائیلی حکام نے یہ بات لیک کی کہ امریکہ نے فائنل ڈیل کے تحت 6500 یا زیادہ سنٹری فیوجز سے یورینیم افزودہ کرنے کی پیشکش کی۔