راولپنڈی (جیوڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کو ڈاکٹرز کی جانب سے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے باعث وہ ایک دو روز تک اپنے فرائض انجام نہیں دے سکیں گے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کو گزشتہ روز دل میں تکلیف کے باعث پشاور کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے انجیو گرافی سمیت مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے جنہیں ڈاکٹرز نے کلیئر قرار دیتے ہوئے ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا تھا جس کے بعد چیف جسٹس کو راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) منتقل کیا گیا تھا۔
اے ایف آئی سی میں آج ڈاکٹروں نے چیف جسٹس کو مکمل طبی معائنے کے بعد آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ ایک دو روز تک عدالت نہیں آسکیں گے۔